National

’’بہار کو نتیجہ، عزت اور ترقی چاہیے…‘‘، پولنگ کے دوران ووٹروں کے نام تیجسوی یادو کا پیغام

’’بہار کو نتیجہ، عزت اور ترقی چاہیے…‘‘، پولنگ کے دوران ووٹروں کے نام تیجسوی یادو کا پیغام

پٹنہ: مہاگٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے ووٹروں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا شَںکھ بج چکا ہے اور اب بہار صرف نتیجہ چاہتا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’سب سے پہلے، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے پہلے مرحلے میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ کی اور پورے ملک کو یہ پیغام دیا کہ اب تقریریں اور جملے نہیں چلیں گے۔ اب تبدیلی کا شنکھناد ہو چکا ہے اور بہار صرف نتیجہ چاہتا ہے۔‘‘ تیجسوی یادو نے اپنے پیغام میں کہا، ’’مخالفین کی ہر چال آپ لوگوں نے ناکام کی۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے غیرضروری مسائل میں آپ کو الجھانے کی کوشش کی، لیکن آپ نے تحمل، اتحاد اور شعور کے ساتھ جس طرح پڑھائی، کمائی، دوائی، سنچائی اور سنوائیوالی تیجسوی حکومت کو منتخب کیا، اس کے لیے میں زندگی بھر آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ ووٹروں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا،’’آپ کا اور میرا خواب ایک ہے۔ آپ کا اور میرا درد ایک ہے، آپ کا اور میرا مقصد ایک ہے۔ اسے کوئی بہار کے باہر والا نہیں سمجھ سکتا۔ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ 20 سالوں میں ہم ترقی نہیں کر پائے۔ بیس سالوں میں حکومت نوجوانوں کو روزگار نہیں دے پائی۔ بہاریوں کو جرائم سے پاک ماحول نہیں دے پائی۔ اچھی تعلیم، اچھے اسپتال، اچھا علاج نہیں دے پائی۔ کسانوں کو سیلاب سے نجات نہیں ملی۔ تاجروں کو نقصان سے چھٹکارا نہیں ملا اور ہر گھر کو مہنگائی سے راحت نہیں ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments