National

بہار کابینہ کے 24 میں سے 21 وزراءکروڑ پتی

بہار کابینہ کے 24 میں سے 21 وزراءکروڑ پتی

پٹنہ، 21 نومبر: ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، تجزیہ کیے گئے 24 وزرائ میں سے 21 وزرائ(88 فیصد) کروڑ پتی ہیں۔ یعنی کابینہ میں ہر 10 میں سے 9 وزیر کروڑ پتی ہیں۔ اے ڈی آر کے مطابق، تمام 24 وزرائکی اوسط اعلان شدہ جائیداد 5.32 کروڑ روپے ہے ۔ اورائی اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن اسمبلی رما نشاد کابینہ کی سب سے مالدار وزیر ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 31.86 کروڑ روپے کی جائیداد ظاہر کی ہے ۔ یہ رقم وزیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود وزیر کی جائیداد سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے ۔ دوسرے نمبر پر نائب وزیراعلیٰ وجے کمار سنہا ہیں۔ لکھی سرائے اسمبلی حلقے سے منتخب بی جے پی کے مسٹر سنہا نے مجموعی طور پر 11.62 کروڑ روپے کی جائیداد ظاہر کی ہے ۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر تاراپور اسمبلی حلقے سے منتخب سمراٹ چودھری ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے مجموعی طور پر 11.34 کروڑ روپے کی جائیداد کا اعلان کیا ہے ۔ اگر پارٹی وار حساب کیا جائے تو بی جے پی کے 13 میں سے 11 وزیر کروڑ پتی ہیں۔ جے ڈی یو کے تمام آٹھ وزیر کروڑ پتی ہیں۔ ہم اور ایل جے پی(رام ولاس) کے ایک۔ایک وزیر بھی کروڑ پتی ہیں۔ مجموعی طور پر 24 میں سے 21 وزیر کروڑ پتی (88 فیصد) ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments