National

بہار کے وزیر اعلیٰ کے طرزِ عمل پر این سی پی کا شدید احتجاج، سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب سے چھیڑ چھاڑ

بہار کے وزیر اعلیٰ کے طرزِ عمل پر این سی پی کا شدید احتجاج، سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب سے چھیڑ چھاڑ

اکولہ ، 15 دسمبر: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی ہٹانے کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ اس معاملے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی تنظیمی سکریٹری جاوید زکریا نے سخت احتجاج درج کراتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے ۔یہ واقعہ پٹنہ میں منعقد ایک سرکاری پروگرام کے دوران پیش آیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار 1283 نومنتخب ڈاکٹروں کو تقرری نامے دے رہے تھے ۔ اس موقع پر اسٹیج پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود تھے ۔ اسی دوران ڈاکٹر نصرت پروین جب تقرری نامہ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو وزیر اعلیٰ نے خود اپنے ہاتھوں سے ان کا حجاب زبردستی ہٹا دیا اور کہا کہ آپ ڈاکٹر ہیں، پھر چہرہ کیوں ڈھانپا ہے ۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے ، جس کے بعد مختلف حلقوں میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ جاوید زکریا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ طرزِ عمل نہایت غیر حساس، توہین آمیز اور قابلِ مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب مسلم خواتین کی مذہبی شناخت اور عزت سے جڑا ہوا ہے اور کسی خاتون کی اس طرح سرعام بے حرمتی کرنا اخلاقی طور پر غلط اور آئینی اقدار کے منافی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے جہاں ہر شہری کو اپنے مذہب اور لباس کے انتخاب کی آزادی حاصل ہے ۔ ایسے آئینی عہدے پر فائز شخص سے اس طرح کے رویے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ جاوید زکریا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس واقعے پر عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments