National

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ میں تقریباً 64.46 فیصد ووٹنگ درج، الیکشن کمیشن نے دی جانکاری

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ میں تقریباً 64.46 فیصد ووٹنگ درج، الیکشن کمیشن نے دی جانکاری

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلہ کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق، بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 2020 کے انتخابات میں پولنگ کا تناسب صرف 57.29 فیصد ہی تھا۔ اس بار حیرت انگیز طور پر ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مینا پور میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ درج ہوا۔ آج 18 اضلاع کی 121 سیٹوں پر 3.75 کروڑ ووٹروں نے 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کردیا جس کا اعلان 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔ پٹنہ، نالندہ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بھوجپور، بکسر، ویشالی، مظفر پور، سمستی پور، دربھنگہ، سہرسہ، مدھے پورہ، کھگڑیا، مونگیر، بیگوسرائے، سارن، سیوان اور گوپال گنج اضلاع میں پہلے مرحلے کے تحت پرامن پولنگ ہوئی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور یہ سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہا۔ تاہم، سمری بختیار پور، مہیشی، تارا پور، مونگیر، جمال پور اور سوریہ گڑھ کے کچھ حصوں جیسے حساس علاقوں میں، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ووٹنگ کو کچھ دیر پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments