نئی دہلی/پٹنہ، 12 اکتوبر: بہار اسمبلی انتخابات کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی سیٹ تقسیم کا اتوار کی شام کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 101 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 101 سیٹوں پر، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) ایل جے پی 29 سیٹوں پر، راشٹریہ لوک تانترک مورچہ (آر ایل ایم) 06، اور ہندوستانی عوام مورچہ مورچہ (ایچ اے ایم) کو 06 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا موقع ملے گا۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انچارج اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے بھی ایکس پر سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں معلومات شیئر کی تھیں۔ دھرمیندر پردھان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "این ڈی اے کے اتحادیوں نے خوشگوار ماحول میں سیٹوں کی تقسیم کو مکمل کیا۔" انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی تمام پارٹیوں کے کارکنان اور لیڈران سیٹوں کی تقسیم کا پرجوش استقبال کرتے ہیں۔ مسٹر دھرمیندرپردھان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "بہار ہے تیار، ایک بار پھر این ڈی اے کی سرکار۔" قابل ذکر ہے کہ دہلی اور بہار میں این ڈی اے کی تمام پارٹیوں کے درمیان بہار اسمبلی کی سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں گزشتہ دنوں کئی دور کی میٹنگیں ہوئیں۔ بعض اوقات اتحادی پارٹیوں کے سربراہان سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر غیر مطمئن نظر آئے لیکن اتوار کی شام کو این ڈی اے کے درمیان باہمی اتفاق سے سیٹوں کی تقسیم کی فہرست جاری کی گئی۔ اس سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے اتوار کی شام راشٹریہ الیکشن کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلائی تھی۔ دریں اثنائ، ایل جے پی کے آفیشل ایکس ہینڈل، ایل جے پی (آر) نے باضابطہ طور پر سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، "این ڈی اے ہے تیار ، جیتنے کو بہار۔"
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو