بہار اسمبلی انتخاب میں پہلے مرحلہ کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی آج راگھوپور اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی بھی موجود رہے۔ تیجسوی جب حاجی پور کلکٹریٹ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے لیے نکلے، تو راستے میں ان کے ساتھ عوامی سیلاب نظر آیا۔ پارٹی کارکنان اور مقامی لوگ تیجسوی کا استقبال کرتے اور تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد تیجسوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج راگھوپور اسمبلی حلقہ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ راستہ بھر اور نامزدگی کے دوران آپ سبھی لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکرگزار ہوں۔ یہ نامزدگی تاریخی ہے۔ راگھوپور اور بہار اس نامزدگی کے ساتھ ترقی کا ایک نیا باب لکھ چکا ہے۔ یہ نامزدگی صرف تیجسوی کی نہیں، پورے بہار میں تبدیلی کے لیے نامزدگی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ نامزدگی ہے ہر کنبہ میں سرکاری ملازمت کے لیے، بے روزگاری ختم کرنے کے لیے، ہر گھر میں امن و خوشحالی کے لیے، مہنگائی گھٹانے اور 500 روپے میں سلنڈر کے لیے، سماجی سیکورٹی اور معذور پنشن بڑھانے کے لیے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ راگھوپور اسمبلی حلقہ کو آر جے ڈی کنبہ کی روایتی سیٹ تصور کیا جاتا ہے۔ لالو پرساد نے یہاں مضبوط سیاسی گرفت بنائی ہے۔ تیجسوی اس سیٹ سے لگاتار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ اس سیٹ کو انھوں نے 2015 کے بعد سے اپنے نام رکھا ہے۔ اس سیٹ پر پہلے مرحلہ میں ہی ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلہ میں جن اضلاع میں ووٹنگ ہوگی، ان میں گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفر پور، ویشالی، دربھنگہ، سمستی پور، سہرسہ، کھگڑیا، بیگوسرائے، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، نالندہ، پٹنہ، بھوجپور اور بکسر وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں کچھ ریزرو سیٹیں بھی ہیں، مثلاً سنہیشور، سونبرسا، بکھری، راجگیر، پھلواری، مسوڑھی، اگیاؤں وغیرہ۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو