 
											دربھنگہ، 30 اکتوبر:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے جمعرات کے روز کہا کہ بہار اسمبلی انتخاب صرف رکن اسمبلی بنانے یا بننے کی لڑائی نہیں ہے بلکہ صوبے کو بدلنے کی لڑائی ہے ۔ مسٹر یادو نے آج گوڑابورام اسمبلی حلقہ کے گوڑابورام ہائی اسکول میدان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پورے ملک کی نگاہ بہار پر ہے اور اگر بہار بدلے گا تو بنگال اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں بھی تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افضل علی کو پٹنہ بلا کر ٹکٹ دیا گیا، لیکن اتحاد کا دھرم نبھانا بھی ضروری ہے ۔ بائیں بازو کی جماعتوں، کانگریس، وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی)، آئی پی گپتا کی پارٹی اور آر جے ڈی، سب نے کہیں نہ کہیں قربانی دی ہے ۔ جب تک سب قربانی نہیں دیں گے ، جیت ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے وی آئی پی کے سنتوش سہنی کو مہاگٹھ بندھن کا امیدوار بتا کر ان کے حق میں ووٹ مانگا اور افضل علی کو عزت واحترام دینے کا وعدہ کیا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ آر جے ڈی اپنے تمام ساتھیوں کا مان سمان رکھے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگ متحد ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہرائیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر شاہ انہیں دھمکی دیتے ہیں کہ سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہاری ہیں اور امت شاہ باہری ہیں اور ایک بہاری سب پر بھاری ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، جب مسٹر لالو پرساد یادو نہیں ڈرے تو ان کا بیٹا کیسے ڈرے گا۔
Source: uni news
 
								وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
 
								سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
 
								بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
 
								آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
 
								جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
								بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
										بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
 
										حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو