National

بہار اسمبلی انتخاب: ’ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی رہیں الرٹ‘، آر جے ڈی کی پولنگ ایجنٹس اور کارکنان سے اپیل

بہار اسمبلی انتخاب: ’ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی رہیں الرٹ‘، آر جے ڈی کی پولنگ ایجنٹس اور کارکنان سے اپیل

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ منگل کی شام ختم ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 20 اضلاع کی 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران پولنگ مراکز پر لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔ انتخاب کے نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی کارکنان سے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایک نوٹس جاری کر آر جے ڈی نے اپنے نمائندوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ مراکز سے مشینوں کو متعین کردہ اسٹرانگ روم تک لے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ رہیں۔ آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تعلق سے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ پوسٹ میں پارٹی نے لکھا کہ ’’نہایت ہی اہم خبر، حکمراں جماعت اور انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی دھاندلی سے بچنے کے لیے ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے تمام پولنگ ایجنٹ دھیان رکھیں کہ ووٹنگ کے آخری وقت لائن میں لگے کل افراد جسے پریزائیڈنگ افسر کے ذریعہ پرچیاں دی گئی ہیں، ان کی تفصیلات لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments