National

بہار اسمبلی انتخاب کے ایگزٹ پول میں این ڈی ای کی واپسی کا اشارہ، نتیش کمار کی قیادت میں واضح اکثریت کی پیش گوئی

بہار اسمبلی انتخاب کے ایگزٹ پول میں این ڈی ای کی واپسی کا اشارہ، نتیش کمار کی قیادت میں واضح اکثریت کی پیش گوئی

بہار اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پول اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ ریاست میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بن سکتی ہے۔ مختلف سروے اداروں نے اپنی پیش گوئیوں میں این ڈی اے کو واضح اکثریت کے ساتھ 130 سے 160 نشستیں دینے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن تمام وعدوں اور تبدیلی کے دعوؤں کے باوجود 70 سے 100 نشستوں کے درمیان محدود رہ سکتا ہے۔ پیپل پلس کے سروے کے مطابق این ڈی اے کو 133 سے 159 اور مہاگٹھ بندھن کو 75 سے 101 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ جن سوراج کو 0 سے 5 اور دیگر جماعتوں کو 2 سے 8 نشستیں مل سکتی ہیں۔ اسی طرح دنیک بھاسکر کے ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 145 سے 160 اور مہاگٹھ بندھن کو 73 سے 91 نشستوں کے درمیان دکھایا گیا ہے، جبکہ جن سوراج کے لیے یہاں بھی نشستیں جیت پانا مشکل بتایا گیا ہے۔ ڈی وی سی ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں این ڈی اے کے حق میں 137 سے 152 اور مہاگٹھ بندھن کے لیے 83 سے 98 نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پس منظر کے طور پر 2020 کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو 125 اور مہاگٹھ بندھن کو 110 نشستیں ملی تھیں۔ ان میں جے ڈی(U) نے 43، بی جے پی نے 74، آر جے ڈی نے 75 اور کانگریس نے 19 نشستیں جیتی تھیں۔ اس بار کے نتائج کا حتمی فیصلہ اگرچہ ابھی سامنے آنا باقی ہے، مگر ایگزٹ پول کے یہ اشاریے بہار کی سیاست میں ایک بار پھر پرانے اقتدار کے برقرار رہنے کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments