بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے لیے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت کی آخری کابینہ میٹنگ ختم ہوئی، جس میں 17ویں اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ سبھی وزراء نے اپنا استعفیٰ دے دیا، اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار راج بھون پہنچے۔ وہاں انھوں نے کچھ دیر بہار کے گورنر عارف محمد خان سے بات چیت کی، اور پھر انھیں اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز سونپ دی۔ 19 نومبر کو موجودہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جنتا دل یو لیڈر وجئے چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ راج بھون میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز گورنر کو پیش کر دی ہے۔ ریاستی وزیر پریم کمار نے بھی میڈیا کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں اسمبلی تحلیل کرنے سفارش کی گئی۔ اب 20 نومبر کو نئی حکومت کی حلف برداری ہوگی۔ وزیر اعظم بھی اس حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے۔ راج بھون سے نکلنے کے بعد نتیش کمار اپنی پارٹی کے لیڈران کے ساتھ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کرنے والے ہیں۔ جنتا دل یو کے لیڈران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کریں گے۔ 18 نومبر کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی۔ پھر این ڈی اے لیڈران کی میٹنگ ہوگی، جس میں نتیش کمار کے نام پر مہر لگے گی۔ جمعرات، یعنی 20 نومبر کو نئی حکومت تشکیل پائے گی۔ اس درمیان گاندھی میدان میں حلف برداری تقری کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ عام لوگوں کے لیے 17 سے 20 نومبر کو گاندھی میدان میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ گاندھی میدان میں تقریباً 5000 وی وی آئی پی مہمانان کے بیٹھنے کے لیے ایک خاص حصہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حلف برداری تقریب میں پی ایم مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، سبھی بی جے پی اور این ڈی اے حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے بھی کچھ بڑے چہرے شامل ہو سکتے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو