National

بہار الیکشن: وی آئی پی نے مسلم امیدوار کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا؟ مکیش ساہنی کا مسلم سماج سے کوئی مناسب چہرہ نہیں ملاجواب

بہار الیکشن: وی آئی پی نے مسلم امیدوار کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا؟ مکیش ساہنی کا مسلم سماج سے کوئی مناسب چہرہ نہیں ملاجواب

دربھنگہ: وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی نے دربھنگہ میں پارٹی کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر مہاگٹھ بندھن (گرینڈ الائنس) کے کارکنان سے خطاب کیا اور ضلع دربھنگہ کی 10 اسمبلی سیٹوں پر پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دربھنگہ کی سرزمین پر تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور اس بار عوام ترقی اور عزت کے مسئلے پر ووٹ دیں گے۔ وی آئی پی کی طرف سے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دئے جانے کے سوال پر مکیش سہنی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تمام مذہب اور ذات کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، لیکن مسلم سماج سے کوئی مناسب چہرہ نہیں ملا، اسی لیے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے موجود کارکنان سے اپیل کی کہ مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کو دربھنگہ کی 10 اسمبلی سیٹوں پر جتوائیں۔ سہنی نے زور دے کر کہا کہ عوام اس بار فرقہ وارانہ یا ذات پات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ ترقی اور عزت کے ایشوز پر ووٹ کریں گے۔ انہوں نے موجود کارکنان سے اپیل کی کہ مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کو دربھنگہ کی 10 اسمبلی سیٹوں پر جتوائیں۔ سہنی نے زور دے کر کہا کہ عوام اس بار فرقہ وارانہ یا ذات پات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ ترقی اور عزت کے ایشوز پر ووٹ کریں گے۔ وی آئی پی پارٹی 15 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہی ہے، لیکن ایک بھی مسلم امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا گیا۔ اس پر مکیش سہنی نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ سب کو نمائندگی دی جائے، لیکن موزوں مسلم امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا جا سکا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ تمام ذات اور مذہب کے لوگ پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments