National

بہار الیکشن کے نتائج کا اعلان کل، ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی سخت سکیورٹی میں، گنتی کے لیے بنے 46 مراکز

بہار الیکشن کے نتائج کا اعلان کل، ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی سخت سکیورٹی میں، گنتی کے لیے بنے 46 مراکز

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان جمعہ (14 نومبر) کو ہونا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بدھ (12 نومبر 2025) کو اعلان کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت اسٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی ریاست کے تمام 38 اضلاع کے 46 مراکز پر ہوگی۔ انتخابات میں استعمال ہونے والے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کو دوسطحی سیکورٹی گھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسٹرانگ روم احاطے کی اندرونی حفاظت کی ذمہ داری سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسیز (سی اے پی ایف) کو سونپا گیا ہے جب کہ ضلعی پولیس کو باہری سیکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کی نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہر اسٹرانگ روم کمپلیکس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سینئر افسران مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ الیکشن افسران اور متعلقہ اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو روزانہ اسٹرانگ رومز کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماک پول کے دوران یا ووٹنگ کے وقت خراب پائی گئی ای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی کے ساتھ ساتھ غیر استعمال شدہ مشینوں کو الگ سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا، پٹنہ کے ضلع الیکشن افسرکم ضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رہنما خطوط کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے جلوس فتح پر پابندی ہے۔ کسی بھی فرد/ سیاسی جماعت/ تنظیم کی طرف سے سیاسی مقاصد سے متعلق کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، دھرنا یا مظاہرے پر پابندی ہوگی۔ لاوڈا سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments