بہارکی ہائی پروفائل بانکی پوراسمبلی ضمنی الیکشن سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ دراصل، بانکی پورسیٹ سے بی جے پی امیدوارابھیشیک سنہا عرف ابھیشیک بنٹی نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی ضمنی الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ابھیشیک بنٹی نے کہا کہ وہ خاندانی وجوہات سے انتخابی میدان سے ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اس متعلق بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے جیسوال کو خط لکھ کراپنا فیصلہ بھی بتا دیا ہے۔ ابھیشیک سنہا عرف ابھیشیک بنٹی کے پرچہ نامزدگی واپس لینے پربی جے پی کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بانکی پورسیٹ پربی جے پی نے ابھیشیک بنٹی کوامیدواربنایا تھا اورانہوں نے جمعرات کو پرچہ نامزدگی بھی داخل کی تھی۔ حالانکہ اب پرچہ نامزدگی واپس لے لینے کے ساتھ انتخابی حالات بدل گئے ہیں۔ ان کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی کی اگلی حکمت عملی اس سیٹ پرکیا ہوگی، اس سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ بہارمیں بانکی پورضمنی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوارابھیشیک کمارسنہا نے جمعرات کوہی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ بی جے پی نے منگل کے روزیوتھ ونگ کے لیڈرکوبہارکی اس اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے اپنا امیدواراعلان کیا تھا۔ یہ سیٹ پارٹی کے لیڈرنتن نبین کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن 30جولائی کوہوگا اورووٹوں کی گنتی 3 اگست 2026 کوکی جائے گی۔ وہیں، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے۔ ابھیشیک کمارسنہا کے پرچہ نمازدگی داخل کرنے کے دوران این ڈی اے کے سینئرلیڈران موجود تھے، جن میں جے ڈی یوکے ریاستی صدرامیش کشواہا، ایل جے پی (آروی) کی رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے سراوگی اورسینئربی جے پی لیڈرروی شنکرپرساد شامل تھے، لیکن ابھیشیک سنہا نے پرچہ نامزدگی واپس کیوں لے لیا، اس سے متعلق ابھی کوئی اہم جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات