Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کاکروچ تحریک کی بنگلہ دیش کر رہا ہے حمایت،دلیپ گھوش

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کاکروچ تحریک کی بنگلہ دیش کر رہا ہے حمایت،دلیپ گھوش
کاکروچ تحریک کی بنگلہ دیش کر رہا ہے حمایت،دلیپ گھوش — October 12, 2026
کاکروچ تحریک کی بنگلہ دیش کر رہا ہے حمایت،دلیپ گھوش
کاکروچ تحریک کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ کے دوران دہلی میں بار بار بدامنی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ دھرمیندر پردھان کے بعد اب گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر مظاہرین سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ نوجوان نسل کی اس تحریک کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت بھی پوری کوشش کر رہی ہے۔ بارہا دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں۔ ناہید اسلام کی جانب سے کاکروچ مظاہرین کی حمایت کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش پر براہِ راست تحریک کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ پیر کے روز ریاستی وزیر دلیپ گھوش نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی۔ ان کے بقول، ”غیر ملکی فنڈنگ کا راستہ بند ہو گیا ہے، اسی لیے وہ لوگ خوف زدہ ہیں۔“
ہندوستان کی جین زی (جنریشن زی) کے احتجاج کی حمایت میں کئی ممالک سامنے آئے ہیں۔ اس فہرست میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش بھی شامل ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران وہاں سے کاکروچ تحریک کی حمایت میں کئی پوسٹیں کی گئی ہیں۔ ان میں ناہید اسلام بھی شامل ہیں۔ تقریباً دو سال قبل وہ بنگلہ دیش کی اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش میں شریک ہوئے تھے۔ اس کے بعد ان کی جانب سے ہندوستان مخالف کئی بیانات سامنے آئے۔ یہاں تک کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ بنگلہ دیش سلی گوڑی سرحد کے قریب واقع ’چکنز نیک‘ علاقے پر قبضہ کر لے گا۔ بعد میں بنگلہ دیش کے انتخابات میں حصہ لے کر وہ حزبِ اختلاف کے اہم رہنما بن گئے۔ اب انہوں نے ہندوستانی طلبہ کی تحریک، خصوصاً ’کاکروچ‘ مظاہرین کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اسی وجہ سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ طارق کے ملک بنگلہ دیش کی جانب سے بھی اس تحریک کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ پیر کے روز دلیپ گھوش سے اسی بارے میں سوال کیا گیا۔ جواب میں وزیر نے کہا، ”ہندوستان میں بدامنی پیدا کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے، اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں، یہ بات بار بار کہی جا رہی ہے۔ بیرونِ ملک سے حمایت فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم فنڈنگ کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے وہ مزید خوف زدہ ہو گئے ہیں۔“
قابلِ ذکر ہے کہ نیٹ امتحان کے سوالیہ پرچے لیک ہونے کے معاملے پر کاکروچ مظاہرین پہلی بار سڑکوں پر اترے تھے۔ انہوں نے ثابت کر دیا تھا کہ جائز مطالبات کے سامنے حکومت کو بھی جھکنا پڑتا ہے۔ طلبہ کے مسلسل احتجاج کے باعث ا±س وقت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ بعد میں کاکروچ مظاہرین نے کئی دیگر معاملات پر بھی آواز بلند کی۔ حال ہی میں انہوں نے گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے سے عین پہلے ابھیجیت دیپ، آشوتوش رانکا، سوربھ داس سمیت کئی سی جے پی رہنماو¿ں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انفلوئنسر دھرو راٹھی کو بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

کاکروچ تحریک کی بنگلہ دیش کر رہا ہے حمایت،دلیپ گھوش...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn