National

بامبے ہائی کورٹ: سہراب الدین شیخ فرضی انکا¶نٹر کیس کے تمام 22 ملزمین کی بریت برقرار

بامبے ہائی کورٹ: سہراب الدین شیخ فرضی انکا¶نٹر کیس کے تمام 22 ملزمین کی بریت برقرار

ممبئی ، 7 مئی: بامبے ہائی کورٹ نے 2005 کے مبینہ فرضی انکا¶نٹر کیس میں گینگسٹر سہراب الدین شیخ اور ان کے ساتھی تلسی رام پرجاپتی کی ہلاکت سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام 22 ملزمین کی بریت کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی ہے ۔ عدالت نے اس معاملے میں دوبارہ ٹرائل کرانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔ چیف جسٹس آلوک آرادھے اور جسٹس گوتم انکھڈ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جمعرات کو سہراب الدین شیخ کے بھائیوں روباب الدین شیخ اور نائب الدین شیخ کی جانب سے دائر اپیل کو مسترد کر دیا۔ اس اپیل میں 2018 میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے تمام 22 ملزمین کو بری کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ تاہم عدالت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سہراب الدین شیخ کے بھائیوں نے اپریل 2019 میں بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے م¶قف اختیار کیا تھا کہ خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت کئی خامیوں پر مبنی تھی۔ اپیل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بعض گواہوں نے بعد میں کہا کہ ان کے بیانات کو ٹرائل کورٹ نے درست انداز میں ریکارڈ نہیں کیا۔ اسی بنیاد پر خصوصی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے نئے سرے سے ٹرائل کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اہم بات یہ رہی کہ تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے خود خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی تھی۔ اپیل کی سماعت کے دوران 8 اکتوبر 2025 کو سی بی آئی کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ ایجنسی ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے فیصلے کو قبول کرتی ہے اور اسے چیلنج نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ خصوصی سی بی آئی عدالت نے دسمبر 2018 میں تمام 22 ملزمین کو ناکافی شواہد اور استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہ کر پانے کی بنیاد پر بری کر دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ استغاثہ اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ سہراب الدین شیخ اور دیگر افراد کے قتل کے لیے کوئی مجرمانہ سازش رچی گئی تھی یا موجودہ ملزمین کا اس میں کوئی کردار تھا۔ خصوصی عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ سی بی آئی پولیس افسران اور مقامی سیاست دانوں کے درمیان کسی مبینہ گٹھ جوڑ کو بھی ثابت نہیں کر سکی، حالانکہ بعض سیاست دان بھی اس مقدمے میں ملزم تھے ۔ سہراب الدین شیخ، جنہیں مبینہ طور پر گینگسٹر قرار دیا جاتا تھا، نومبر 2006 میں احمد آباد کے قریب گجرات پولیس کے ایک مبینہ انکا¶نٹر میں مارے گئے تھے ۔ ان کی اہلیہ کوثر بی کی ہلاکت بھی اسی معاملے سے جوڑی گئی تھی۔ بعد ازاں دسمبر 2006 میں تلسی رام پرجاپتی، جنہیں اس کیس کا اہم چشم دید گواہ سمجھا جاتا تھا، ایک اور مبینہ انکا¶نٹر میں مارے گئے تھے ۔ بعد میں سپریم کورٹ نے اس پورے معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کر دی تھیں اور مقدمے کی سماعت ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت منتقل کر دی گئی تھی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments