معروف اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بار بار مذہب کا مذاق اُڑایا گیا۔ نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک تقریب میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ میں مذاق اڑانے اور سنسنی پھیلانے کے لیے بار بار مذہب اور شناخت کے استعمال کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ بالی ووڈ نے کس مذہب کا مذاق نہیں اڑایا؟ اداکار نے بالی ووڈ کی فلموں کو’دقیانوسی تصورات کا ماسٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ نے سکھوں، پارسیوں اور عیسائیوں کا مذاق اڑایا گیا جبکہ مسلمان کو فلم کے آغاز میں ہیرو کا دوست دکھایا گیا جو کہ آخر میں ہیرو کی جان بچاتے ہوئے مر گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے دکھوں پر ہنسنا بھارتیوں کی قومی صفت ہے، اپنے اوپر ہنسنا نہیں آتا ہمیں اگر کوئی ہمارا مذاق اڑائے تو ہم ناراض ہوجاتے ہیں، لیکن کسی کا مذاق اڑانے سے پہلے دو بار نہیں سوچتے اور ہماری فلموں نے اس چیز کو جان بوجھ کر فروغ دیا ہے۔ نصیر الدین شاہ نے بھارتی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کے جشن پر بھی سوال اٹھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فلمیں بنائے ہوئے تقریباً 100 سال ہو چکے ہیں، ہم اس بات کا بہت ڈھنڈورا پیٹتے ہیں جبکہ ہم فلموں میں بار بار ایک جیسی ہی کہانیاں دکھاتے رہتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دوسرے مذاہب کا مذاق اڑانا ہماری 100 سال پرانی روایت بن چکی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود