بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ فلمی خاندان ہمیشہ بالی ووڈ کی فلمی صنعت کا حصہ رہا ہے۔ لیکن یہ معاملہ 2017 میں اس وقت زیادہ متنازع بنا جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے ٹاک شو میں سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی اور اقربا پروری کے موضوع پر بات کی۔ عمران خان، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 کی فلم جا نے تو، یا جا نے نہ، سے کیا، انھیں اپنے ماموں عامر خان کی پشت پناہی حاصل تھی، اب اس موضوع پر انھوں نے کھل کر بات کی۔ وہ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں کم بیک کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ اقربا پروری کے معاملے پر گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ اگر میں آج اپنا ڈیبیو کرتا، تو میرا خیال ہے کہ وہی ہوتا، لیکن یہ باتیں میں نے اس وقت بھی سنی تھیں، یہ صرف فلم انڈسٹری نہیں بلکہ یہ ایک خاندانی کاروبار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دراصل اقربا پروری اس وقت مسئلہ بنی جب اسٹار کڈز کی فلمیں فلاپ ہوئیں، رنبیر کپور کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور اپنی ہٹ فلموں کے ذریعے اس بحث کو بدل چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ رنبیر فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے خاندان نے فلم انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔ فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں