ممبئی ،24 نومبر : بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر پیر 24 نومبر 2025 کو تقریباً ایک بجے اپنی ممبئی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ۔ 89 سالہ دھرمیندر کی آخری رسومات ولے پارلے کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں جن میں فلمی دنیا اور قومی قیادت کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول روایتی سفید لباس میں موجود تھیں، جبکہ سنی دیول نے آخری رسومات ادا کیں۔ شمشان گھاٹ پر بالی ووڈ کے بڑے نام بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ''شعلے '' کے شریک اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور پوتے آگستیہ نندا کے ساتھ پہنچے ، جنہوں نے دھرمیندر کے ساتھ ان کی آخری فلم ''اکیس'' میں کام کیا تھا۔ عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت، سلیم خان اور ہدایت کار راجکمار سنتوشی سمیت متعدد شخصیات نے آخری تعزیت پیش کی۔ دھرمیندر کے انتقال پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔صدر دروپدی مرمو نے انہیں ''ہندوستانی سنیما کا عظیم نقصان'' قرار دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کا انتقال ''ایک دور کے خاتمے '' کے مترادف ہے ۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے انہیں ''انتہائی مہربان اور شریف انسان'' کے طور پر یاد کیا۔ فلمی برادری کی جانب سے بھی جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کرن جوہر نے انہیں ''میگا اسٹار'' اور ''مرکزی دھارے کے ہیرو کا اصل نمونہ'' قرار دیا۔ کرینہ کپور، اجے دیوگن، کاجول، مدھور بھنڈارکر، کیارا اڈوانی اور اننیا پانڈے نے بھی انہیں محبت اور احترام کے ساتھ یاد کیا۔ 8 دسمبر 1935 کو ضلع لدھیانہ کے گا¶ں نصرالی میں پیدا ہونے والے دھرمیندر ( جن کا بچپن سنہال گاورں میں گزرا ) نے 1960 میں ''دل بھی تیرا ہم بھی تیرے '' سے فلمی سفر شروع کیا۔ 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے انہوں نے رومانوی، مزاحیہ اور ایکشن کرداروں سے اپنی ہمہ جہتی کا لوہا منوایا۔ ''شعلے '' میں جئے کی ان کی یادگار اداکاری، ''گھائل'' جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس اور کئی دہائیوں پر محیط کام نے انہیں حقیقی ''ہی مین'' بنا دیا۔ انہیں 2012 میں پدم بھوشن، اور 1997 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیاست میں بھی انہوں نے 2004 سے 2009 تک بیکانیر سے لوک سبھا کی نمائندگی کی اور اپنی سادگی، عوامی رابطے اور سماجی وابستگی کے لیے جانے گئے ۔ ان کی ذاتی زندگی میں بھی ایک بڑا خاندان شامل رہا-پہلی بیوی پرکاش کور سے چار بچے اور بعد ازاں ہیما مالنی سے دو بیٹیاں۔ دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ رہ کر ایک مضبوط خاندانی ڈھانچہ قائم رکھا، جو دیول خاندان کی پہچان بنا۔ دھرمیندر کی آخری فلم ''اکیس''، جو سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال کی زندگی پر مبنی ہے ، ان کی وفات کے ایک ماہ بعد 25 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے ، جو ان کے فن کا آخری تحفہ سمجھی جا رہی ہے ۔ دھرمیندر 31 اکتوبر کو بریچ کینڈی اسپتال میں شدید سانس کی تکلیف کے باعث داخل ہوئے تھے اور 12 نومبر کو علاج کے بعد گھر منتقل کیے گئے ، مگر عمر سے متعلق پیچیدگیاں بڑھتی گئیں اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔ ان کا انتقال ہندستانی سنیما میں ایک سنہری باب کے خاتمے کی علامت ہے ۔ بالی ووڈ، مداح اور ملک بھر کی شخصیات انہیں محبت، عاجزی، کرشمے اور فن کی عظمت کے ساتھ ہمیشہ یاد کرتی رہیں گی۔
Source: uni news
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان