Entertainment

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار اور بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر چل بسے۔ میڈیا کے مطابق 89 سالہ معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کو سانس سے متعلق شدید تکالیف کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ’اکیس‘ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دھرمیندر نے 1958 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کے باعث وہ جلد ہی ناظرین کے دلوں پر چھا گئے۔ دھرمندر کو ہی مین آف انڈین سنیما کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے، انہوں نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، سیتا اور گیتا اور یادوں کی بارات جیسی کلاسک فلموں سے بھارتی سنیما میں ناقابلِ فراموش مقام حاصل کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments