بالی ووڈ اداکاراہ امیشا پٹیل کے خلاف اترپردیش کی مرادآباد کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ معاملہ 2017 کا ہے جس میں اداکارہ پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد بھی امیشا پٹیل پیش نہیں ہو رہی ہیں، جس کے بعد عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی عدالت نے 27 مارچ کو اداکارہ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2017 میں ایک شادی میں پرفارمنس کے لیے امیشا پٹیل نے 14 لاکھ 50 ہزار روپے لیے تھے۔ لیکن رقم لینے کے باوجود وہ پروگرام میں نہیں پہنچی تھی۔ اس معاملے میں امیشا پٹیل کے خلاف مرادآباد کے رہنے والے پون کمار ورما نے کیس درج کرایا تھا۔ پون ڈریم وژن کے نام سے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ عرضی گزار پون کے مطابق امیشا پٹیل کو اترپردیش کے مرادآباد میں ہونے والی ایک شادی میں ڈانس کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ امیشا پٹیل نے 11 لاکھ روپے ایڈوانس مانگے، جس پر پون راضی ہو گئے۔ بعد میں شادی کے دوران امیشا دہلی پہنچیں اور منزل تک پہنچنے کے لیے مزید 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، پون کمار نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اداکارہ بغیر بتائے واپس لوٹ گئی تھیں۔ پون کمار نے الزام عائد کیا کہ امیشا پٹیل نے 11 لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں کی ہے۔ امیشا کے علاوہ عرضی گزار نے سریش کمار، راجکمار گوسوامی اور احمد شریف کے خلاف بھی کیس درج کرایا ہے۔ اداکارہ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت کیس چل رہا ہے۔ امیشا پٹیل کے خلاف 120بی، 406، 504، 420 اور 506 کے تحت الزامات عائد ہیں۔ اس معاملے میں امیشا نے مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہو گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ امیشا پٹیل 2018 میں ایسے ہی ایک اور معاملے میں شامل تھیں، جب جھارکھنڈ کے ایک پروڈیوسر نے اداکارہ کی فلم ’دیسی میجک‘ کے لیے 2.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، جو کبھی نہیں بنی۔ 2024 میں امیشا نے 2.5 کروڑ روپے کی مکمل رقم ادا کر دی تھی، جس کے بعد کیس ختم ہو گیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں