رنویر سنگھ کی فلم دھورندر باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہندستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق آدتیہ ڈھار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سپائی ایکشن تھرلر نے ریلیز کے دن سے ہی ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور اب یہ فلم انڈیا میں 2025 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ فلم شروع سے ہی میڈیا اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے اس کی وجہ سے کمائی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ساکنلک کے مطابق، فلم نے دوسرے پیر کو 30.5 کروڑ روپے کمائے جو اس کی اوپننگ ڈے کلیکشن سے بھی زیادہ تھے۔ منگل کو بھی فلم نے اتنی ہی کمائی برقرار رکھی۔ دوسرے بدھ (13ویں دن) کو رات 9 بجے تک دھورندر نے 21.29 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد فلم کی مجموعی (انڈیا میں) کمائی 433.04 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم اب تیزی سے 450 کروڑ روپے کے ہدف کے قریب پہنچ رہی ہے۔ اس کمائی کے ساتھ دھورندر نے دوسرے بدھ کے دن کی کمائی میں کئی بڑی بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن میں ’آر آر آر‘ (11.4 کروڑ)، رنبیر کپور کی اینیمل (10.4 کروڑ) اور کے جی ایف: چیپٹر 2 (11.9 کروڑ) شامل ہیں۔ تاہم اب بھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا دھورندر دوسرے بدھ کے دن چھاوا (23 کروڑ)، باہو بھلی 2 (30 کروڑ) اور پشپا 2 (43 کروڑ) کے ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں۔ اس دوران رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’قسمت کی ایک بہت خوبصورت عادت ہے کہ وہ وقت آنے پر بدلتی ہے… لیکن فی الحال… نظر اور صبر۔‘ آدتیہ ڈھار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رامپال مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ سارا ارجن، نوین کوشک، راکیش بیدی اور دانش پنڈور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اگرچہ ناقدین کی جانب سے فلم کو ملے جلے تبصرے ملے، تاہم شائقین نے فلم کو بھرپور پذیرائی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر فلم کے مناظر، مکالموں اور اداکاروں کی پرفارمنس پر مبنی میمز اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود