Sports

بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری

بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری

پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 2 برس بعد نصف سینچری اسکور کرڈالی۔ سینچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ تیسرے روز پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 2 برس کے طویل انتظار کے بعد نصف سینچری اسکور کی۔ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم محض 50 رنز بناکر مارکو جینسن کا شکار بنے۔ بابراعظم نے 10ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی نصف سینچری مکمل کی، انہیں اور مداحوں کو 2 سالوں کے دوران 19 اننگز تک اسوقت تک کا انتظار کرنا پڑا۔ اس سے قبل بابراعظم نے آخری ٹیسٹ ففٹی دسمبر 2022 میں بنائی تھی، اسی میچ کے دوران بابراعظم نے ٹیسٹ میں بھی 4 ہزار رنز مکمل کیے، اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار یا زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments