National

بابا صدیق قتل کیس: اہم ملزم انمول بشنوئی کو امریکہ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

بابا صدیق قتل کیس: اہم ملزم انمول بشنوئی کو امریکہ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

ممبئی: مہاراشٹر کے معروف این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس کے اہم ملزم اور گینگسٹر انمول بشنؤی کو امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا، جہاں سے وہ بدھ کو دہلی پہنچے گا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق بشنؤی، سلمان خان کے گھر پر اپریل 2024 میں ہونے والی فائرنگ کے مقدمے سمیت ملک بھر میں درج متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔ ممبئی پولیس نے اس کی حوالگی کے لیے دو الگ الگ تجاویز مرکزی حکومت کو بھیج رکھی تھیں، جبکہ مختلف ایجنسیوں کے درمیان یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اسے کس کی تحویل میں دیا جائے گا۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ سامنے آیا کہ انمول بشنؤی امریکہ اور کینیڈا کے درمیان مسلسل نقل و حرکت کرتا رہا اور چند ہفتے قبل کینیڈا میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کے پاس روسی پاسپورٹ بھی تھا جو مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ این سی پی رہنما بابا صدیقی کے بیٹے اور سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں ای میل کے ذریعے اطلاع ملی کہ انمول بشنؤی کو "امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے"، جس کا مطلب ہے کہ اب اس کی بھارت واپسی یقینی ہے اور اسے اپنے جرائم کی سزا ملنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر 2024 کی رات باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں لارنس بشنؤی گینگ کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ انمول بشنؤی، جو لارنس کا چھوٹا بھائی ہے، اب طویل عرصے بعد بھارت کی گرفت میں آنے والا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments