National

بابا رام رحیم پر پھرمہربان ہوئی بی جے پی حکومت، 6 سال میں 16 ویں بار ملی پیرول

بابا رام رحیم پر پھرمہربان ہوئی بی جے پی حکومت، 6 سال میں 16 ویں بار ملی پیرول

ہریانہ کی بی جے پی حکومت ایک بار پھر بابا رام رحیم پر مہربان ہوئی ہے۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو پھر پیرول مل گئی ہے اور وہ جیل سے باہر آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ حکومت نے رام رحیم کو 30 دن کی پیرول دی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں روہتک کی سناریا جیل میں بند بابا رام رحیم کو اب تک 16 بار پیرول اور فرلو مل چکی ہے۔ سال 2026 میں یہ دوسری بار ہے جب بابا جیل سے باہر آیا ہے۔ منگل کی صبح سخت سکیورٹی کے درمیان رام رحیم جیل سے باہر نکلا اور سرسا ڈیرے کے لیے روانہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق منگل کو صبح 6 بج کر 34 منٹ پر خاموشی کے ساتھ بابا جیل سے باہر آیا۔ تاہم اس بار زیادہ سخت سکیورٹی دیکھنے کو نہیں ملی۔ واضح رہے کہ سادھویوں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس میں گرمیت رام رحیم جیل میں بند ہے اور اگست 2017 سے سناریا جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔ اس سال جنوری میں بھی اسے 40 دن کی پیرول ملی تھی اور پھر 15 فروری کو وہ واپس سناریا جیل پہنچا تھا۔ صحافی کے قتل اور سادھویوں کے جنسی استحصال کے مقدمات میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے گرمیت رام رحیم پر حکومت زیادہ ہی مہربان دکھائی دے رہی ہے۔ 2017 سے اب تک 9 برسوں میں رام رحیم 430 دن جیل سے باہر رہ چکا ہے۔ اب وہ 16ویں بار جیل سے باہر آچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرمیت رام رحیم نے اس بار اچھے برتاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست بھی دی ہے۔ رام رحیم کو پیرول ملنے پر کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، جن کے مطابق وہ کسی عوامی مقام پر جلسہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی ڈیرے سے باہر جا سکے گا۔ واضح رہے کہ جیل قوانین کے مطابق کوئی بھی قیدی 70 سے 100 دن تک جیل سے باہر رہ سکتا ہے اور اسے پیرول یا فرلو دی جا سکتی ہے۔ اگر صرف اس سال کی بات کی جائے تو رام رحیم کی 70 دن کی پیرول اور فرلو مکمل ہو جائے گی۔ گرمیت رام رحیم کو خاموشی کے ساتھ جیل سے باہر نکالا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments