National

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

ایئر انڈیا دنیا کی دو بڑی طیارہ ساز کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ سے مزید بڑے طیارے خریدنے کے لیے بات چیت کو وسعت دے رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بدھ کو اس معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اب ایئر انڈیا پہلے سے طے شدہ تعداد سے زیادہ طیارے خریدنا چاہتی ہے۔ اس وقت ایئر انڈیا کی ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ 80 سے 100 بڑی جسامت کے (وائیڈ باڈی) طیارے خریدنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل ایئر انڈیا کی جانب سے 200 چھوٹی باڈی جبکہ 25 سے 30 بڑی باڈی کے طیارے خریدنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس معاملے پر ایئربس نے کہا ہے کہ وہ ’خریداروں کے ساتھ ہونے یا نہ ہونے والی کسی قسم کی خفیہ بات چیت سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ دوسری جانب ایئر انڈیا اور بوئنگ نے بھی روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ جون میں روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایئر انڈیا ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ ایک بڑے نئے طیاروں کے آرڈر کے لیے بات چیت کر رہی ہے جس میں تقریباً 200 اضافی نیرو باڈی (تنگ جسامت والے) طیارے شامل ہیں جو سنہ 2023 میں کیے گئے ایک بڑے معاہدے کے بعد کا اضافہ ہے۔ یہ اس سے قبل کی بات چیت کے علاوہ تھا جس میں 25 سے 30 وائیڈ باڈی (چوڑی جسامت والے) طیارے شامل تھے جس کی خبر روئٹرز نے مارچ میں دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments