پرائیویٹ سیکٹر کے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی چنڈی گڑھ شاخ میں 590 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس ایک واقعہ نے نہ صرف بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ شیئر بازار میں بھونچال لاتے ہوئے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ آخر یہ پورا فراڈ کیا ہے، اس کے پیچھے کون ہے اور اس پر بینک انتظامیہ سے لے کر ملک کے مرکزی بینک ’آر بی آئی‘ کا کیا موقف ہے؟ آئیے اسے ذیل میں تفصیل سے سمجھتے ہیں۔ یہ دھوکہ دہی آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی چنڈی گڑھ میں واقع ایک شاخ میں ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر ہریانہ کی ریاستی حکومت سے منسلک اکاؤنٹس کے ایک گروپ تک محدود ہے۔ 18 فروری 2026 کو ہریانہ حکومت کے اداروں نے اپنے کھاتوں کے اصل بیلنس میں گڑبڑی پکڑی تھی۔ بینک کے مطابق شاخ کے کچھ ملازمین نے بیرونی لوگوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے اس واقعے کو انجام دیا ہے۔ ان لوگوں نے فرضی چیک اور جعلی اجازت ناموں کا استعمال کرتے ہوئے مینوئل طریقے سے کروڑوں روپے بینک سے باہر دیگر مستفیدین کے کھاتوں میں منتقل کر دیے۔ کارروائی کے طور پر بینک نے 4 مشتبہ افسران کو معطل کر دیا ہے اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ’کے پی ایم جی‘ کو آزاد فارنزک آڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ہریانہ حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک (اور اے یو اسمال فنانس بینک) کو اپنی مجاز بینکوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے اور اپنے تمام محکموں کو ان بینکوں میں موجود کھاتے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی پیر کے کاروباری سیشن میں سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئر فروخت کیے، جس سے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے شیئر 20 فیصد تک گر گئے۔ مارچ 2020 کے بعد یہ شیئر میں ہونے والی سب سے نمایاں کمی ہے ہے۔ اس ایک جھٹکے میں سرمایہ کاروں کی 14438 کروڑ روپے کی دولت (مارکیٹ کیپ) ختم ہو گئی۔ دھوکہ دہی کی یہ رقم (590 کروڑ روپے) اتنی بڑی ہے کہ یہ بینک کے تیسری سہ ماہی کے 503 کروڑ روپے کے مجموعی خالص منافع سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو