ایران پراسرائیل اورامریکہ کے حملے کی ہندوستان میں تمام مسلم تنظیمیں اورکئی سیاسی پارٹیاں کھل کرمخالفت کررہی ہیں۔ ملک کے کئی ریاستوں میں اس سے متعلق احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بدھ (4 مارچ، 2026) کو سری نگرمیں احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹرجلائے۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کے کئی لیڈران بھی موجود تھے۔ پی ڈی پی سربراہ نے سوشل میڈیا پر احتجاج کا ویڈیو بھی شیئرکیا ہے۔ انہوں نے لکھا، جولوگ تمہارے ساتھ امن وامان کے ساتھ کھڑے ہیں، میں ان کے ساتھ امن سے کھڑی ہوں اورجو لوگ تمہاری مخالفت کرتے ہیں، میں قیامت کے دن تک ان کی مخالفت میں کھڑی رہوں گی۔ ان پوسٹرس میں جیفری ایپسٹین بھی ہیں جن کے ایپسٹین فائلز میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ تعلقات سامنے آئے تھے۔ اس دوران پارٹی کے حامیوں نے بھی ہاتھوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے پوسٹرہاتھوں میں لئے امریکہ اوراسرائیل کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ اورجنید مٹّو کے خلاف ایف آئی آرکی مذمت کی اورمیڈیا تنظیموں پرلگی پابندیوں کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہندوستانی حکومت کے ذریعہ امریکہ اوراسرائیل کے ذریعہ ایران پرکئے گئے کھلے عام حملے اورشہادت پرخاموش رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بولنے والے مجرم ہیں اوران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ “آغا روح اللہ اورجنید عظیم مٹّوکے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرمکمل طورپر غیرمنصفانہ ہے، اسے فوری طورپرواپس لیا جانا چاہئے۔”
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات