بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ ان دنوں نیویارک سٹی میں ہیں، جہاں سے انھوں نے نئے سال کا دل کو چھولینے والا پیغام بھجوایا۔ واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپنی بیٹی کے ساتھ نیا سال گھر سے دور منانے کے لیے نیویارک پہنچے۔ اس موقع کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ انکے مداح دونوں کو نیویارک میں گھومتے دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔ ابتدا میں ان کی نیویارک میں موجودگی خفیہ رکھی گئی، تاہم مداحوں کی پوسٹس سے اندازہ ہوا کہ دونوں نیا سال نیویارک میں گزار رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ایشوریہ اور ابھشیک خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ دونوں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی اور چند کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔ یاد رہے کہ ابھشیک بچن اس وقت کام سے مختصر وقفے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ سے وقتی طور پر رخصت لی ہے۔ متوقع ایکشن فلم میں وہ ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف بچن خاندان ہی نہیں بلکہ دیگر بالی ووڈ اسٹارز بھی ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں۔ جن میں دیپیکا پڈوکون، انکے شوہر رنویر سنگھ اور بیٹی دعا شامل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریہ رائے نے ریڈ سی فیسٹیول جدہ میں بھی شرکت کی، جہاں انھوں نے اداکارہ ڈکوٹا جانسن اور جیسیکا البا کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود