National

ایس آئی آرپرسپریم کورٹ میں ہوئی سماعت، ممتا بنرجی نے کہا- مغربی بنگال کے ساتھ نا انصافی، رو رہا ہے انصاف

ایس آئی آرپرسپریم کورٹ میں ہوئی سماعت، ممتا بنرجی نے کہا- مغربی بنگال کے ساتھ نا انصافی، رو رہا ہے انصاف

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں مغربی بنگال میں جاری اسپیشل انٹینسیوریویژن (ایس آئی آر) سے متعلق سماعت ہوئی۔ اس درمیان سبھی کی نظرریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پررہی۔ وہ بھی کورٹ میں موجود تھیں۔ ممتا بنرجی نے عدالت سے بولنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ کیا میں بول سکتی ہوں۔ میں ریاست سے تعلق رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔ ہم نے 6 بارالیکشن کمیشن کوپوری تفصیل کے ساتھ خط لکھا۔ میں بہت عام خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ انصاف ہورہا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے لئے نہیں لڑرہی ہوں۔ اس پرآئندہ سماعت 9 فروری کوہوگی۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آرکے عمل کوچیلنج دینے والی ممتا بنرجی اوردیگرعرضیوں پرسپریم کورٹ میں اب پیرکے روزسماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوجواب داخل کرنے کوکہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرعدالت اجازت دے تووہ عدالت کے سامنے کچھ تصاویراورجانکاری رکھ سکتی ہیں۔ ایس آئی آرکا مقصد ووٹ ڈیلیٹ کرنا ہے، جوڑنا نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرکسی لڑکی کی شادی ہوجاتی ہے اوروہ سسرال چلی جاتی ہے تواس معاملے میں بھی جانکاری مس میچ ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ممتا بنرجی کوروکتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست کی نمائندگی کے لیے ناموروکلاء دستیاب ہیں، جن میں شیام دیوان اورکپل سبل جیسے وکلاء بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کہا، “ہم اس کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اوراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی بے گناہ کا نام ووٹرلسٹ سے نہ رہ جائے۔ ہم نے پہلے ہی 10 دن کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ ہم اسے اس طرح بڑھا نہیں سکتے۔” ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرکوآسام اورشمال مشرق میں کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے؟ لوگ فصلوں کی کاشت میں مصروف ہیں اورانہیں نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ وہ ابھی تک اس کے لئے تیارنہیں ہیں۔ دباؤمیں آکربی ایل اوخودکشی کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے دلیل دی کہ وہ کہتے ہیں کہ انہیں آدھارکارڈ کے ساتھ ایک اورسرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔ دوسری ریاستوں میں، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، ذات کے سرٹیفکیٹ وغیرہ پرغورنہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الیکشن سے عین قبل مغربی بنگال کونشانہ بنایا۔ وہ دوماہ میں کچھ ایسا کرنا چاہتے تھے، جس میں دوسال لگ جائیں۔ انہوں نے ایسا اس وقت کیا جب لوگ دورتھے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ غریب لوگ نقل مکانی کرتے ہیں، لیکن ان کے نام بھی ہٹائے جا رہے ہیں۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments