کیرالہ اور راجستھان میں بی ایل او (بلاک لیول افسر) کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر سے منسلک بی ایل او الگ الگ ریاستوں میں خودکشی کر رہے ہیں، کیونکہ انھیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس نے ایک ہندی خبر کا تراشہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’ووٹر لسٹ ریویزن– کیرالہ اور راجستھان میں بی ایل او نے کی خودکشی: گھر والے بولے– کام کا دباؤ تھا؛ 12 ریاستوں میں اب تک 49 کروڑ فارم تقسیم کیے‘۔ یہ تراشہ پیش کرنے کے ساتھ کانگریس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن اور نریندر مودی سازش کے تحت پورے ملک میں ایس آئی آر کرانے میں مصروف ہیں۔‘‘ سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے آگے لکھا ہے کہ ’’یہ سبھی کو معلوم ہے کہ ایس آئی آر وہ ٹول ہے، جس کا استعمال ’ووٹ چوری‘ کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن... اب فکر انگیز خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایس آئی آر سے منسلک بی ایل او الگ الگ ریاستوں میں خودکشی کر رہے ہیں، جو بے حد غمناک ہے۔‘‘ پارٹی نے مزید لکھا ہے کہ ’’گیانیش کمار اپنے غیر اخلاقی کام کے لیے بی ایل او پر دباؤ بنا رہے ہیں، جو پوری طرح سے غلط ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ اور راجستھان میں ایس آئی آر سے متعلق کام کے دباؤ میں مجموعی طور پر 2 بی ایل او نے خودکشی کر لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیرالہ کے کنّور میں ایک سرکاری اسکول میں اسٹاف انیش جارج نے اتوار کو پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ وہ الیکشن کے لیے بی ایل او بنائے گئے تھے۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ انیش نے خودکشی جیسا قدم ایس آئی آر سے منسلک کام کے دباؤ میں اٹھایا۔ دوسری طرف جئے پور میں ایس آئی آر کے پروگرام سے پریشان بی ایل او نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔ کالواڑ کے دھرم پورہ باشندہ مکیش کمار جانگیڑ سرکاری ٹیچر تھے۔ ان کی جیب سے ملے خودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ افسران کام کا دباؤ بنا کر پریشان کر رہے ہیں اور معطل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اس درمیان کولکاتا میں بھی ایک بی ایل او کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زیر علاج بی ایل او کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان پر ایس آئی آر کا کام نمٹانے کے لیے دباؤ ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو