کولکاتہ، 21 نومبر: انتخابی کمیشن کی طرف سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ اب تک 13.64 کروڑ سے زیادہ گنتی فارموں کو ڈیجیٹل شکل دے دی گئی ہے ۔ انتخابی کمیشن کے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین بلیٹن کے مطابق، راجستھان اس کام میں سب سے آگے ہے اور مغربی بنگال دوسرے پائیدان پر ہے ۔ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان نے 2.96 کروڑ گنتی فارموں کا ڈیجیٹائزیشن کیا ہے ، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ مغربی بنگال 2.45 کروڑ فارموں کے ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ مدھیہ پردیش 2.28 کروڑ فارم اپ لوڈ کرنے کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے ۔ چوتھے مقام پر تمل ناڈو ہے جس نے 1.84 کروڑ ووٹروں کی تفصیلات کا ڈیجیٹائزیشن مکمل کیا ہے ۔ اس کے بعد گجرات کا نمبر آتا ہے ، جہاں 1.79 کروڑ ایس آئی آر فارموں کا ڈیجیٹائزیشن پورا ہو چکا ہے ۔ اتر پردیش نے اب تک 1.42 کروڑ فارموں کے ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل کر لیا ہے ، جبکہ چھتیس گڑھ نے 57.80 لاکھ فارم اپ لوڈ کیے ہیں۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، کیرالہ نے 17.21 لاکھ، گوا نے 7.08 لاکھ اور پڈوچیری نے 4.05 لاکھ فارموں کا ڈیجیٹائزیشن کیا ہے ۔ انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ جیسے چھوٹے علاقوں نے بالترتیب ایک لاکھ اور 35,440 فارموں کا ڈیجیٹائزیشن کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں چیف الیکشن کمشنر منوج کمار اگروال نے اس کام میں پیش رفت کو''اطمینان بخش'' قرار دیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے فی بی ایل او 150 فارموں کے روزانہ اپ لوڈ کا ہدف لاگو کرنے کے بعد رفتار میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا، ''ریاست میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل ابھی تک اطمینان بخش ہے اور ہم اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی امید کرتے ہیں۔''
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو