ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ’ایس آئی آر‘ کا دباؤ اب تک کئی بی ایل او کی جان لے چکا ہے۔ ایس آئی آر کا یہ ’خونی کھیل‘ جاری ہے اور روزانہ کسی نہ کسی ریاست سے موت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آج اتر پردیش کے فتح پور میں ایک ایس آئی آر سپروائزر نے مبینہ طور پر شادی کے لیے چھٹی نہ ملنے کے بعد خودکشی جیسا خوفناک قدم اٹھا لیا۔ اس تعلق سے کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایس آئی آر سپروائزر سدھیر کمار کے اہل خانہ کے بیان پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ کانگریس نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے فتح پور میں ایس آئی آر سپروائزر سدھیر کمار نے اپنی شادی سے ایک دن قبل پھانسی لگا کر جان دے دی۔ سدھیر کے گھر والوں نے بتایا کہ 26 نومبر کو سدھیر کی شادی تھی۔ اسی لیے سدھیر نے چھٹی کے لیے درخواست دی تھی، لیکن انھیں چھٹی نہیں دی گئی۔‘‘ اہل خانہ کے حوالے سے کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’شادی کی تقریب کو پیش نظر رکھتے ہوئے جب سدھیر ایس آئی آر کے کام پر نہیں گئے، تو قانونگو نے گھر آ کر انھیں ڈرایا اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دی۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی آر کا دباؤ اور افسران کی دھمکیوں کو سدھیر برداشت نہیں کر سکا، اس نے اپنی زندگی ہی ختم کر لی۔ اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی اور گیانیش کمار ایس آئی آر کے نام پر بے قصوروروں کی جان سے کھیل رہے ہیں۔ لوگ موت کے منھ میں جا رہے ہیں، لیکن انھیں ذرا بھی فرق نہیں پڑ رہا۔‘‘ آخر میں کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’شرم آنی چاہیے...۔‘‘ کانگریس نے مزید ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اتر پردیش کے ہی بی ایل او ویپن یادو کی خودکشی پر بھی فکر کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے بی ایل او ویپن یادو جی نے ایس آئی آر کی وجہ سے ہو رہے ذہنی دباؤ سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ بھی کانگریس نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسپتال کا نظارہ دکھایا گیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل مغربی بنگال، راجستھان، مدھیہ پردیش، کیرالہ، گجرات اور تمل ناڈو سے بھی بی ایل او کی اموات سے جڑی خبریں آئی ہیں۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو