سہارنپور 23 جنوری: اترپردیش کے ضلع سہارنپورمیں ایس آئی آر کے پہلے مرحلے میں 1,61,318 ووٹروں کی میپنگ نہیں ہو سکی تھی، جس کے باعث اب انہیں اپنا ووٹ بنوانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے گئے 12 شواہد/دستاویزات میں سے کئی ووٹروں کے پاس کوئی بھی دستاویز دستیاب نہیں ہیں جس کے سبب نامکمل کاغذات کے ساتھ آنے والے افراد کو بی ایل او واپس لوٹا رہے ہیں۔ دیوبند کے رہائشی ارپن بندل کے بڑے بھائی سینکی بندل کا ووٹ تو درج ہے ، تاہم ان کے والدین کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں تھا کیونکہ اس وقت وہ دہلی میں مقیم تھے ۔ ارپن بندل جیسے ہزاروں ووٹر اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرانے کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں۔ ارپن بندل کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اوران کی بیوی کے پاس تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں، جس کے باعث ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے کچھ افراد کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے جبکہ کچھ اس حق سے محروم رہ جا رہے ہیں۔ ایسے متاثرہ ووٹروں میں ہندو¶ں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے ، جس پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کے پاس اس مسئلے کے حل کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آ رہا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حتمی فہرست میں کتنے ووٹر ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو