الیکشن کمیشن نے 23 دسمبر کو مدھیہ پردیش، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور انڈمان و نکوبار الجزائر میں ایس آئی آر یعنی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں 42.74 لاکھ نام ہٹائے گئے ہیں، جبکہ چھتیس گڑھ میں مجموعی طور پر 27 لاکھ ووٹرس کے نام حذف کیے گئے ہیں۔ کیرالہ کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں تقریباً 22 لاکھ نام ہٹائے جانے کی جانکاری سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں تقریباً 43 لاکھ ووٹرس کے نام ہٹائے جانے سے لوگوں میں تشویش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 19 لاکھ سے زائد مرد ووٹرس اور 23.64 لاکھ خاتون ووٹرس ایسے ہیں، جن کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ 8.40 لاکھ سے زیادہ ناموں کی میپنگ نہیں ہو سکی ہے۔ مذکورہ بالا 4 ریاستوں سے قبل الیکشن کمیشن 7 ریاستوں کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر چکا ہے۔ ان میں مغربی بنگال، راجستھان، تمل ناڈو، گجرات، گوا، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل ہیں۔ ان سبھی ریاستوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد نام حذف کیے گئے ہیں، جن کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار ہنگامہ کر رہی ہیں۔ تنہا تمل ناڈو میں ہی تقریباً 97 لاکھ نام کاٹے گئے ہیں، جبکہ گجرات میں 70 لاکھ اور مغربی بنگال میں 58 لاکھ ووٹرس کے نام حذف ہوئے ہیں۔ بہرحال، ڈرافٹ ووٹر لسٹ اور دعووں و اعتراضات کی فہرست اور حتمی ووٹر لسٹ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ ساتھ ہی اسے الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کرے گا۔ یہاں ای آر او کے فیصلے کے خلاف ضلع مجسٹریٹ اور پھر سی ای او کے پاس اپیل کی سہولت ہوگی۔ ووٹرس کے ریکارڈ اگر میل نہیں کھاتے ہیں تو ای آر او نوٹس جاری کر سکتا ہے۔ جانچ کے بعد ہی نام جوڑنے اور ہٹانے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ بغیر سماعت کسی کا نام نہیں ہٹایا جائے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو