National

ایس ایم خان، سابق صدر کلام کے پریس سیکرٹری کے انتقال پر اُردو صحافیوں کااظہار تعزیت

ایس ایم خان، سابق صدر کلام کے پریس سیکرٹری کے انتقال پر اُردو صحافیوں کااظہار تعزیت

ممبئی ،18،نومبر: سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری اور ایک ریٹائرڈ انڈین انفارمیشن سروسز آفیسر ایس ایم خان کے انتقال پر اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نےاظہارتعزیت کیا ہے ،جوگزشتہ روز نئی دہلی میں 67،سال کی عمر انتقال کر گئے۔ایسوی ایشن کے ترجمان اور نائب صدر جاوید جمال الدین نے ایک اعلامیہ میں اُن کے انتقال پر رنج وغم کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی قیام ہے دوران 2006-2005 میں ملاقات رہی جب مرحوم صدر جمہوریہ کے پریس سکریٹری تھے۔ممبئی میں قرآن پاک مشہور خطاط مولاناوحافظ غیاث الدین سے بڑے گہرے تعلقات رہے اور راشٹرپتی بھون میں آناجارہا۔انہوں نے کلام کو اپنی خطابت شدہ قرآن مجید ایس ایم خان کی ایماء پر پیش کیا۔انڈیااسلامک سینٹر انتخاب لڑنے کے دوران انتخابی مہم کے لیے کئی بار ممبئی تشریف لائے اور یہاں کی اہم شخصیات سے بھی گہرے مراسم رہے تھے ۔ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور مدیر روزنامہ ہندوستان سرفراز آرزو اور گلُ بوٹے کے ایڈیٹر فاروق سید نے بھی انہیں یاد کیا۔ واضح رہے کہ ایس ایم خان، جنہوں نے 1989 سے 2002 تک سی بی آئی کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ساکیت کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق، تدفین پیر کو خرجہ (بلندشہر، یوپی) میں واقع ان کے خاندانی قبرستان میں عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ ایس ایم خان، 1982 بیچ کے آئی آئی ایس افسرتھے اور ، سی بی آئی کے ساتھ اس کے ترجمان کے طور پر طویل عرصے سے وابستہ تہے۔ وہ سابق صدر اے پی جے عبدالکلام (2002 سے 2007) کے پریس سکریٹری تھے اور انہوں نے ڈاکٹر کلام کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے "دی پیپلز پریذیڈنٹ" کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی۔جوکاگی مقبول ہوئی۔ مرحوم ایس ایم خان نے جامعہ ہمدرد ریذیڈنشل کوچنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 15 جون 1957 کو اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے خورجہ میں پیدا ہونے والے خان کا تعلق وکلاء کے خاندان سے ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور یونیورسٹی کی طرف سے چانسلر کا گولڈ میڈل جیتا۔ بعد میں وہ اکنامکس کی ڈگری کے لیے یونیورسٹی آف ویلز گئے۔ اپنے 13 سالہ دور 1989 سے 2002 کے دوران - سی بی آئی میں، خان اس ایجنسی کا چہرہ تھے جب یہ کئی ہائی پروفائل کیسز کو نمٹا رہی تھی۔ صدر کے ساتھ اپنی مدت ختم ہونے کے بعد، خان دوردرشن میں ڈائریکٹر جنرل (نیوز) کے طور پر ایک باوقار عہدے پر چلے گئے۔ وہ انڈیا اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر، دہلی میں نائب صدر اور ٹرسٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ -ایس ایم خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے رکن بھی تھے اور صدر جمہوریہ نے انہیں اے ایم یو کی ایگزیکٹو کونسل میں اپنا نامزد امیدوار بھی مقرر کیا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments