Sports

آئرلینڈ نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرایا

آئرلینڈ نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرایا

ہرارے، 16 فروری:کرٹس کیمفر (تین وکٹ اور 63 رن) کی آل راؤنڈر اور کپتان پال اسٹرلنگ (89) رنوں کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئرلینڈ نے اتوار کو دوسرے ایک روزہ مقابلے میں آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے 249 رن بناکر زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔ زمبابوے کے 245 رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے چھٹے اوور میں اینڈی بالبرنی (11) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کرٹس کیمفر نے کپتان پال اسٹرلنگ کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت ہوئی۔ 34ویں اوور میں ٹریور گوانڈو نے کرٹس کیمفر کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ کرٹس کیمفر نے 94 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ اس کے بعد ہیری ٹیکٹر (سات) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 40ویں اوور میں رچرڈ اینگاروا نے سنچری کی جانب بڑھ رہے کپتان پال سٹرلنگ کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو چوتھی کامیابی دلائی۔ پال اسٹرلنگ نے 102 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر (ناٹ آؤٹ 36) اور جارج ڈوکریل (20 ناٹ آؤٹ) نے تحمل سے بلے بازی کی اور 48.4 اوورز میں 249 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھ وکٹ سے جیت دلادی۔ لورکان ٹکر نے ٹیم کے لیے وننگ چوکا لگایا۔ زمبابوے کی جانب سے ٹریور گوانڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ اینگاروا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں ٹاس جیت کر آئرلینڈ نے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری برائن بینیٹ اور بین کرن کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 38 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں مارک ایڈیئر نے برائن بینیٹ (30) کو آؤٹ کرکے آئرلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جوش لٹل نے کپتان کریگ ایروائن (چار) کو بولڈ کر کے زمبابوے کو دوسرا جھٹکا دیا۔ بین کرن (18) کو میک برائن نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد ویسلے مادھویرے اور سکندر رضا نے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت ہوئی۔ 33ویں اوور میں کرٹس کیمفر نے ویزلی میڈھویرے کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ویزلی میڈھویرے نے 70 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ جوناتھن کیمبل (دو) اور تادیواناشے مارومانی (صفر) کو بھی کیمفر نے آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کے گیندبازی اٹیک کے سامنے زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر ٹھہرنہ سکا۔ زمبابوے کا ساتواں وکٹ سکندر رضا کی صورت میں گرا۔ انہیں مارک ایڈیئر نے آؤٹ کیا۔ سکندر رضا نے 75 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ بلیسنگ مزاربانی (0) اور ویلنگٹن مساکڈزا (35) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 49ویں اوور میں ٹریور گوانڈو (2) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مارک ایڈیئر نے بولڈ کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے زمبابوے کو 49 اوورز میں 245 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹس کیمفر کو تین وکٹ ملے۔ گریم ہیوم، جوش لٹل اور اینڈی میکبرائن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments