آئرلینڈ کی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ ہولی کیرنز نے ملک میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کے روز بچی کو جنم دے دیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ 35 سالہ ہولی کینز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں اپنی تصویر جاری کی اور اپنی نومولود بچی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں ہیں۔ ہولی کینز آئرلینڈ کے کورک ساؤتھ ویسٹ حلقے سے دوبارہ الیکشن لڑ رہی ہیں اور رواں ہفتے کے شروع میں آئرش ٹائمز اور ایپسوس بی اینڈ اے کے جاری کردہ پولز کے نتائج کے مطابق ان کی جماعت ملک کی چوتھی مقبول ترین جماعت ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں انہوں نے اپنے حمل کے دوران قائد حزب اختلاف کا کردار بخوبی نبھایا لیکن انتخابی مہم کے دوران کئی مواقع پر ان کے نائب سیان او کیلیگان نے پارٹی کی نمائندگی کی۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث ڈپٹی لیڈر نے ٹیلی ویژن میں نشر ہونے والے مکالموں میں بھی ان کے متبادل کے طور پر حصہ لیا۔ سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی رکن اور ان کی ساتھی جنیفر وائٹمور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ بچے ہوتے ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ سیاست میں زیادہ خواتین حصہ لیں تو ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
Source: social Media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ