National

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر حکومت ہند کا رسمی اظہار تعزیت

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر حکومت ہند کا رسمی اظہار تعزیت

نئی دہلی، 5 مارچ: ہندستان نے جمعرات کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موت پر رسمی طور پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہندستان میں ایرانی سفیر محمد فتح علی سے بات کی اور وہاں رکھی تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر تصاویر شیئر کرکے لکھا، "خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای کی موت پر ہندوستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے "۔ مسٹر خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد 28 فروری کو ایران پر اسرائیلی-امریکی فوجی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔ ان کی موت پر حکومت ہند کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments