ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کا تجزیہ کرتے ہوئے ترک میڈیا نے کئی غیرمعمولی باتوں کی نشاندہی کی ہے۔ تجزیے میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آخر ایرانی صدر نے تیس برس پرانا امریکی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا اور یہ بھی کہ مسافروں کی ترتیب کیوں تبدیل کی گئی۔ روسی میڈیا نے ترکیے اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے صدر اپنے دوروں میں عام طور پر روسی ساختہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے تاہم تبریز جانے کے لیے امریکی ساختہ بیل 212 Bell ہیلی کاپٹر چنا گیا۔ یہ بھی کہ صدر کے لیے پائلٹ کا چناؤ ماضی میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں سے کیا جاتا تھا تاہم اس بار انکے پائلٹ کا تعلق آرمی سے تھا۔ صدر کے ہیلی کاپٹر میں تین مختلف ٹریکنگ نظام نصب تھے جن میں جی پی آر ایس اور ٹرانسپونڈرز بھی شامل تھے مگر اسکے باوجود حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے مقام کا فوری تعین نہیں کیا جاسکا۔ ترک حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ہیلی کاپٹر کے سگنل نوٹ نہیں کرسکے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو یہ نظام بند تھا یا موجود ہی نہیں تھا۔ ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پرواز سے کچھ ہی دیر پہلے مسافروں کی ترتیب بھی بدلی گئی تھی۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور تبریز کے گورنر مالک رحمتی کو ہیلی کاپٹر نمبر دو میں سفر کرنا تھا مگر آخری لمحے تبریز کے پیش امام محمد آل ہاشم کو بھی اتار دیا گیا۔ وزیر خارجہ، گورنر اور پیش امام تینوں ہی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر میں تھے اور حادثے میں انکے ساتھ ہی جاں بحق ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب حادثہ کا شکار ہوا۔
Source: Social Media
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ
روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے
مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
ٹرمپ کی ایک بار پھر نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید
چین میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال میچ، ’انسانوں سے زیادہ جوش و خروش‘
امداد اور واپسی کی شقوں میں ترمیم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی