ایرانی حملے میں ہندستانی شہری کی موت کا معاملہ گرما گیا ہے۔ منگل کو ہندوستان نے ایرانی ڈپٹی چیف آف مشن محمد جواد حسینی کو طلب کر کے جواب مانگا ہے۔ ایرانی افسران کو وزارت خارجہ بلایا گیا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے 2 آئل ٹینکروں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ہندوستانی عملے کے ایک رکن کی موت ہو گئی تھی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کر کے کہا کہ اس کے ’مومباسا‘ اور ’البحیہ‘ ٹینکر خیلج عمان اور آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے، تبھی ان پر ایران نے میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ’مومباسا‘ پر سوار عملے کے ایک ہندوستانی رکن کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر 8 زخمی ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا کہ حملے کی وجہ سے دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی، جس سے انہیں نقصان پہنچا۔ حالانکہ بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بتایا۔ ہندوستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے نئی دہلی میں ایران کے ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کر کے باضابطہ طور پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان اب تک 11 ہندوستانی شہریوں کی جان جا چکی ہے۔ اس تنازعہ کے دوران جہازوں اور ٹینکروں پر ہوئے حملوں کے درمیان کئی ملاحوں کو بھی بچایا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت ہوئی تھی۔ پلاؤ کے پرچم والے ٹینکر ’ایم ٹی سیٹیبیلو‘ پر امریکی حملے میں 3 ہندوستانی ملاح مارے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ کی شروعات ہو گئی ہے۔ امریکہ نے منگل کی صبح ایران پر تابڑتوڑ حملے کیے۔ اس کے جواب میں ایران نے بحرین، اردن اور یو اے ای سے جڑے ان دونوں ٹینکروں کو نشانہ بنا کر حملے کیے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات