امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ ایران کے حملے کی صورت میں واشنگٹن انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرے گا۔ جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران شام میں اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے جو کر سکا کرے گا۔ یاد رہے کہ تقریباً 10 روز قبل اسرائیل نے شام میں ایران کی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت کئی سفارتی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران شام میں سفارتی تنصیبات پر حملے کو ایران پر حملہ تصور کرتا ہے اور اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا شیطانی ریاست کو ضرور سزا ملنی چاہیے اور ملے گی۔ اسرائیل نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ہی ٹھہرایا جا رہا ہے، حملے کے بعد خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیل کی سلامتی کے دفاع سے متعلق بیان اپنے اس بیان کے ایک روز بعد دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔
Source: social media
اسرائیل اب حماس کو منظم, مسلح اور تازہ دم ہونے کا موقع نہ دے، جنگ شروع کرے؛ امریکا
اسرائیل رواں سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی اخبار
جرمنی میں ایک شخص نے ہڑتال پر بیٹھے مزدوروں پرگاڑی چڑھادی
جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں پولیس پر چاقو کا حملہ: افغان شہری پر مقدمے کا آغاز
پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ
سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
مصر اور قطر کی ثالثی؛ حماس ہفتے کے روز اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ
خاتون کا روزانہ دفتر جانے کیلیے ہوائی جہاز کا سفر! وجہ نا قابل یقین
’’کنگ کانگ‘‘ دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار، حیرت انگیز خصوصیات
ڈنمارک کا انروا کو 1.4 ملین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ