پیرس، 08 جون : اٹلی کی سارا ایرانی اور اسپین کی جیسمین پاولینی کی جوڑی نے خواتین کے زمرے میں جبکہ اسپین کے مارسل گرینولرز اور ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبالوس کی جوڑی نے فرنچ اوپن ڈبلز کے ٹائٹل اپنے نام کیے ۔ آج یہاں کھیلے گئے رولینڈ گیروس کے آخری خواتین کے میچ میں خواتین فائنل مقابلے میں سارا ایرانی اور جیسمین پاولینی کی جوڑی نے قازقستان کی انا ڈینیلینا اور سربیا کی ایلیگزینڈرا کرونیک کی جوڑی کو شکست دے کر ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ دوسری سیڈ سارا ایرانی اور پاولینی کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کی انا ڈینیلینا اور سربیا کی غیر سیڈ ایلیگزینڈرا کرونیک کی جوڑی کو دو گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-4، 2-6، 6-1 سے شکست دے کر ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ایرانی کا اپنے کیریئر کا چھٹا گرینڈ سلیم ویمنز ڈبلز ٹائٹل اور دوسرا فرنچ اوپن خطابہے ۔ وہیں مردوں کے ڈبلز زمرے میں ہفتہ کی رات کھیلے گئے مقابلے میں مارسل گرینولرز اور ہوراسیو زیبالوس نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ پانچویں سیڈ گرینولرز اور ہوراسیو زیبالوس کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے سیلیسبری اور نیل اسکوپسکی کی جوڑی کو 6-0، 6-7(5)، 7-5 سے شکست دے کر رولینڈ گیروس کا ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کے بعد زیبالوس نے کہا، "یہ ایک منفرد خوشی ہے ۔ جب سے میں بچہ تھا، میں نے رولینڈ گیروس جیتنے کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم نے کئی مواقع کے بعد بالآخر اسے حاصل کر لیا۔"
Source: uni news
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان