ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں جن کے بارے میں معلومات اور اندازے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد رائے سامنے آئی ہے۔ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے ہیں، شہاب 3 کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے ویڈیوز میں قابلِ شناخت ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ خیبر شیکان جیسے ماڈل استعمال کیے جانے کا امکان زیادہ ہے، بہت کم امکان ہے کہ حملے میں فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا ہو۔ اس حوالے سے اسلحہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو بھی سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فتح میزائل کو استعمال کیا گیا تو اسرائیل کو اس کی صلاحیت کا پتہ چل سکتا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ فتح میزائل استعمال کیا گیا ہو مگر وہ ناکام رہا ہو، ہوسکتا ہے ایران فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کرنے کا محض پروپیگنڈا کر رہا ہو۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ