ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان کے شہر سرکان میں پیش آیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور نینوا بریگیڈ کے کمانڈر حامد مزندرانی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی شناخت حمید جنداغی کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھی پاسداران انقلاب سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز علاقے میں 26 اکتوبر کے بعد سے آپریشن کر رہی ہیں، جب عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔
Source: Social Media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا
امریکا نے ایرانی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگادیں
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا
امریکا نے ایرانی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگادیں
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
جنوبی کوریا کے سابق صدر کو حراست میں لے لیا گیا