ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے وقت ڈرے سہمے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری جان بچانے کے لیے شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے جن کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔ اب ایران کے حملے کے وقت اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیل کے فوجیوں کو سہمے انداز میں پہاڑ کی چوٹی پر لیٹے ایران کے داغے میزائل حملوں سے خود کو بچاتے دیکھاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب اسی ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو سر پر ہاتھ رکھے خود کو بچاتے دیکھاجاسکتا ہے جب کہ عقب میں آسمان پر میزائل حملوں کو دیکھاجاسکتا ہے، سامنے آنے والی ویڈیو میں سائرن کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز کا بتانا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ ادھر پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔
Source: social media
اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا
نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے: امریکی صدر ٹرمپ
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں، مذاکرات کا تیسرا دور ملتوی
یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
امریکی وزیر دفاع کی لیکس کے بارے میں نئی تفصیلات،ریپبلکن کا پیٹ ہیگستھ کی برطرفی کا مطالبہ
ایران کے اصلاح پسند رہ نما مہدی کروبی کی نظر بندی 14 سال بعد ختم
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے