مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ٹی وی چینلوں پر’دھماکہ خیز‘ اور’سنسنی خیز‘ کوریج کے نام پر کی جا رہی ’لفاظی‘ کے خلاف حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آرسی) کو نیوز چینلوں کی ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) رپورٹنگ روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ پابندی 4 ہفتے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، نافذ رہے گی۔ وزارت نے اسرائیل۔ایران تنازعہ کے درمیان سنسنی خیز اور قیاس آرائیوں پر مبنی مواد پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت نے جاری ایک سرکاری حکم نامے میں کہا کہ اس طرح کا مواد عام لوگوں میں خوف و ہراس کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پران لوگوں کے لیے جن کے دوست اور خاندان متاثرہ علاقوں میں ہیں۔ وزارت کے حکم میں ہندوستان میں ٹیلی ویژن ریٹنگ ایجنسیوں کے لیے پالیسی گائیڈلائنز کے سیکشن 24.2 کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ سیکشن کمپنیوں کو وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل کرنے کا پابند کرتا ہے۔ اس کے تحت بی اے آر سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹی آر پی رپورٹنگ کو فوری طور پر روکے تاکہ خبروں کی ذمہ دارانہ نشریات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں بی پی اینڈ ایل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گوری شنکر کیسروانی نے کہا کہ عوامی مفاد میں وزارت بی اے آر سی کو نیوز چینلوں کے لیے ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) کی رپورٹنگ کو 4 ہفتوں کے لیے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، فوری طور پرروکنے کام حکم دیتی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ پیش رفت مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹنگ سے عوام میں غیر ضروری خوف اور الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ ہدایت ان لوگوں کے لیے خاص طور پر اہم ہے جن کے خاندان کے افراد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں رہتے ہیں۔ وزارت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خبریں ذمہ داری اور حساسیت کے ساتھ نشر کی جائیں۔ یہ اقدام میڈیا کے احتساب پر بھی زور دیتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو