امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردِعمل حتمی اور تکلیف دہ ہو گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے، تو امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے کھڑا رہے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا۔ ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا تھا کہ ان اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس