National

ایپسٹین فائلزمیں وزیر اعظم کا ذکر ایک مجرم کا تخیل ہے : وزارت خارجہ

ایپسٹین فائلزمیں وزیر اعظم کا ذکر ایک مجرم کا تخیل ہے : وزارت خارجہ

نئی دہلی، 31 جنوری : وزارت خارجہ نے ایپسٹین فائلز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تذکرے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک مجرم کا تخیل قرار دیا ہے ۔ وزارت نے ہفتہ کو ایپسٹین فائلز سے متعلق رپورٹس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وزیر اعظم نے جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے علاوہ ان کے حوالے سے ای میل میں کی گئی تمام اشارے مکمل طور پر غلط اور ناقص سوچ پر مبنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے -''ہم نے نام نہاد ایپسٹین فائلز سے منسلک ایک ای میل پیغام کی رپورٹس دیکھی ہیں، جس میں وزیر اعظم اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر ہے ۔ سوائے اس حقیقت کے کہ وزیر اعظم نے جولائی 2017 میں سرکاری طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا، اس ای میل میں موجود دیگر تمام اشارے محض ایک سزا یافتہ مجرم کا تصور ہے اور اس کو مسترد اور توہین کی جانی چاہیے ۔''

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments