’ایپسٹین فائلز‘ نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے، اور اب یہ معاملہ ہندستانی سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ایک عرضی کے ذریعہ عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’ایپسٹین فائلز‘ میں کئی ہندستانی لیڈران کے نام آئے ہیں اور جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، اس تعلق سے عدالتی نگرانی میں جانچ کرائی جائے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ امریکہ کے محکمہ انصاف سے جاری مبینہ دستاویزات پر مبنی ہے، جنھیں ’جیفری ایپسٹین فائلز‘ کہا گیا ہے۔ یہ دستاویزات آنجہانی جیفری ایپسٹین سے منسلک بتائے جاتے ہیں۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان فائلوں میں ای میل، رابطہ لسٹ، فلائی لاگ اور دیگر ریکارڈس شامل ہیں۔ ان ریکارڈس میں کچھ ہندستانی ہستیوں کے نام مبینہ طور پر سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ عرضی دہندہ نے ہندستانی آئین کی دفعہ 32، 129 اور 142 کے تحت سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں گزارش کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی یا خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو ان رپورٹس پر الزامات کی صداقت کی جانچ کر سکے۔ عرضی دہندہ نے ’ایپسٹین فائلز‘ میں مبینہ طور پر ہندستانی سیاسی و سماجی لیڈران کے نام سامنے آنے پر فکر ظاہر کیا ہے۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مبینہ میٹنگوں اور رابطوں کے آفیشیل ریکارڈ منظر عام پر لائے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی خاص طور سے ہردیپ سنگھ پوری کے ضمن میں ایڈمنسٹریٹو کارروائی کرتے ہوئے عہدہ سے ہٹانے جیسی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ دستاویزات میں مذکور باتیں الزامات اور دعووں کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد کسی کو قصوروار ٹھہرانا نہیں بلکہ ایک آزادانہ اور شفاف جانچ کرانا ہے۔ عرضی دہندہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی جانچ آئین کے وقار، عوامی اخلاقیات اور قومی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ خط کی شکل میں داخل کی گئی اس عرضی پر کیا رخ اختیار کرتا ہے اور آگے کس طرح کی کارروائی ہوتی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو