Entertainment

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی بھی اسٹار بن گئیں

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی بھی اسٹار بن گئیں

ہالی ووڈ اسٹارز اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو بھی اسٹار بن گئیں، نئے میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں تو مداحوں حیران رہ گئے۔ 19 سالہ شیلو نے کے-پاپ آرٹسٹ ڈے یونگ کے گانے ’واٹس گرل ٹو ڈو‘ میں بطور اداکارہ کام کیا ہے۔ ٹیزر میں شیلو کو چوٹیوں میں بال باندھے اور لپ گلوس لگائے ڈانس فلور پر تیار دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ اینجلینا جولی کی ہم شکل لگتی ہیں۔ شیلو نے گزشتہ سال اپنے والد کا نام ’پٹ‘ چھوڑ کر قانونی طور پر اپنا نام شی جولی رکھ لیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی 18ویں سالگرہ پر کیا، جسے عدالت نے اگست 2024 میں منظور کیا۔ اینجلینا اور بریڈ پٹ کی طلاق دسمبر 2024 میں مکمل ہوئی تھی۔ دونوں کے چھ بچے ہیں جن میں میڈوکس، زہارا، پیکس، ناکس اور ویوین شامل ہیں۔ شیلو کو ڈانس کا خاص شوق ہے اور ان کے ڈانس اسٹوڈیو کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی ہیں۔ اب ان کا نیا میوزک ویڈیو 7 اپریل کو ریلیز ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments